بائیڈن کو بڑا جھٹکا، اسرائیل کی حمایت پراہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر رکن جوش پال اسرائیل کی حمایت پر مستعفی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جوش پال نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو فوری ہتھیاروں کی فراہمی پر استعفیٰ دیا،جوش پال امریکا کی اسرائیل کیلئے حمایت پر نالاں تھے،ان کا کہناتھا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے پر بائیڈن انتظامیہ سے متفق نہیں ہوں، امریکی انتظامیہ کے سینئر مشیرنے جوش پال کے استعفیٰ کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل عملے کا عمران خان کو سائیکل دینے سے انکار