اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطینیوں کے حق میں انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
فٹبالر محمد صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں غزہ پر اسرائیلی بربریت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں بات کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اسرائیلی حملوں میں بہت تشدد اور بے انتہا بربریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل تنازع میں شدت ناقابل برداشت ہے۔ تمام زندگیاں مقدس ہیں اور ان کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ قتل و غارت گری بند ہونی چاہیئے۔
— Mohamed Salah (@MoSalah) October 18, 2023
محمد صالح نے کہا کہ کئی خاندان ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں اور اس وقت یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ فوری طور پر غزہ کیلئے انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔ وہاں کے لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات اسپتال کے مناظر بھی دل دہلا دینے والے تھے۔ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور دوائیوں کی ضرورت ہے اور عالمی برادری آگے آئے اور معصوم لوگوں کے مزید قتل عام کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔