اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ

Oct 19, 2023 | 18:46:PM
اسرائیل حماس تنازع، پاکستان کی جانب سے طبی سامان، خیمے اور کمبل غزہ روانہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل لے کر آج اسلام آباد سے مصر کیلئے روانہ ہوا جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے سعودی عرب، کویت، ترکیہ، اردن اور متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں نیتن یاہو کے جنگی جرائم، ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سامنے احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت غزہ کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے تھی جس میں فلسطینیوں کے مصائب اور غزہ کے محاصرے پر توجہ مرکوز رہی۔