الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک دائر کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نیتن یاہو کے جنگی جرائم، ہیگ میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سامنے احتجاج
ٹریبونل 14 نومبر تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو حتمی نتائج جاری کریگا