معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کااظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیر قانون اور معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم ایس ایم ظفر عرصہ دراز سے شدید علیل تھے، مرحوم کی عمر 93 برس تھی، مرحوم 1975میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے اور 1979میں سپریم کورٹ بار کے صدر بنے۔
ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر تقریباً سوا چار بجے جامع مسجد اے بلاک کینال ویو سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم ظفر نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کیلئے آواز بلند کی،ایس ایم ظفر کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا،بڑے میچ سے قبل 2 اہم کھلاڑی بیمار پڑ گئے