(ویب ڈیسک)اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رو از 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کر دی ہے، لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔
نگران پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی درخواست پر فیسوں میں کمی کی، نگر ان پنجاب حکومت نے اسلحہ کی فی گولی پر ٹیکس دس روپے سے کم کر کے 2 روپے کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نادرا کے ساتھ مل کر اسلحہ لائسنس کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کو کسی بھی سرکاری دفتر نہیں جانا پڑے گا۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نئے آرمز رولز 2023 لاگو کرنے جارہا ہے۔
دریں اثنا تر جمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایسے تمام افراد جن کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء یا اسلحہ لائسنس میں ترمیم کی منظوری دی ہوئی ہے وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کر کے اپنا پراسیں جلد از جلد مکمل کروالیں۔
فیس جمع نہ کروانے اور پراسیس نہ کروانے والوں کونئے منظور شدہ اسلحہ لائسنس پرنئے آرمز رولز کے مطابق واجبات ادا کرنا ہوں گے۔