توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو سابق وزیراعظم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔
الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سماعت کا تحریری آرڈر جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے آرڈر کے مطابق وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں لیکن کارروائی آگے بڑھانے کیلئے عمران خان کی حاضری لازمی ہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، عمران خان 24 اکتوبر صبح 10 بجے صرف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم کو واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔
تحریری آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے فول پروف انتظامات کریں، عمران خان کے خلاف پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فوری یہ ملک چھوڑ دیں، بڑے اسلامی ملک نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں