پولیو وائرس کے پھیلاو میں تشویشناک اضافہ،مزید 4 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ جاری ہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے قائم کردہ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی جانب سے بلوچستان کے3اور خیبر پختونخوا کے ایک بچے کی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 3 اور خیبر پختونخوا سے ایک بچے میں پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان میں متاثرہ 3 بچوں میں پشین کی ایک بچی، چمن اور نوشکی سے ایک ایک بچہ شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال 2024 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے جن میں بلوچستان سے 20، سندھ سے 10، کے پی کے 5 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:والدین کے زیادہ فون استعمال کرنے سے بچوں پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟