(اویس کیانی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے5رہنماکل عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے،پی ٹی آئی قائدین بانی چیئرمین سےآئینی ترمیمی مسودےپرمشاورت کریںگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 5 رکنی وفد صبح 8 بجے اڈیالہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا ،وفد میں بیرسٹرگوہراسدقیصر،علی ظفر،سلمان اکرم راجہ اورحامدرضاشامل ہیں،پی ٹی آئی وفد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ آئینی ترمیمی مسودےپرمشاورت کریںگے، ان سےمشاورت کےبعدآئینی مسودےکےمتعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو آج ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے