نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی افواہیں, جے آئی ٹی اہم فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے کے معاملے پر تشکیل دی گئے جے آئی ٹی نے تمام افراد کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید نے کی، اجلاس میں جے آئی ٹی کے تمام 6 اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کرنے والے افراد کو آئندہ اجلاس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشرہ جنگل بن چکا، قانون سازی ہونی چاہیے
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، جس میں پولیس کے 3 افسران اور آئی ایس آئی، آئی بی، اور ایف آئی اے کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔