پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، مزید 4 کیسز رپورٹ

Oct 19, 2024 | 00:56:AM
پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، مزید 4 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہو گیا، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بھی جاری کر دیں، قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی، بلوچستان کے 3 اور خیبر پختونخوا سے ایک بچے میں پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں متاثرہ 3 بچوں میں پشین کی ایک بچی، چمن اور نوشکی سے ایک ایک بچہ شامل ہے، ضلع لکی مروت، خیبرپختونخوا میں ایک بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی، رواں سال 2024 میں  اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں بلوچستان سے 20، سندھ سے 10، کے پی کے 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس شامل ہے۔