کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد

چاروں کے جسم پر تشدد کے نشانات ،عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں 

Oct 19, 2024 | 08:44:AM
کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)کراچی میں فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں جن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں،قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، گھر کی خواتین کو کس نے قتل کیا ہے؟اس بارے میں انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔

 پڑوسی نےسٹی 41سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ مقتولین 2016 سے یہاں رہائش پذیر تھے، قتل ہونے والوں میں فاروق کی اہلیہ ، بیٹی ، نواسی اور بہو شامل ہے،فاروق  انویسٹمنٹ پر گاڑی بیچتا اور خریدتا ہے,ہم رات کو جلدی سو جاتے ہیں اس لیے ہمیں کوئی چیخ و پکار کی آواز نہیں سنائی دی،قتل کا واقعہ رات میں پیش آیا ہے،اس وقت فاروق گھر پر موجود نہیں تھاورنہ وہ گھر پر ہی موجود ہوتا ہے۔

پڑوسی نے مزید بتایاکہ ان کے گھر میں ویسے چہل پہل لگی رہتی تھی ،ہم بھی 2016 سے ہی یہاں رہ رہے ہیں۔

پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی ہیں،پولیس کا کہناہے کہ واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں۔