کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد

چاروں کے جسم پر تشدد کے نشانات ،عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں 

Oct 19, 2024 | 08:44:AM

(24نیوز)کراچی میں فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں، چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں،قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں 51، 18، 19اور 13سال ہیں۔

پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی ہیں،پولیس کا کہناہے کہ واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، گھر کی خواتین کو کس نے قتل کیا ہے؟اس بارے میں انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔

مزیدخبریں