آئینی ترمیم کے متعلق اجلاس آج دوبارہ ہونگے

وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ، آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان

Oct 19, 2024 | 08:47:AM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح ساڑھے نو بجے ہوگا۔ اجلاس آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے مسودے کو منظور کرلیا تھا جس کے بعد فوراً وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اہم اجلاس آج دوبارہ ہوں گے۔ جمعہ کو دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم پیش نہ کی جاسکیں۔ سینیٹ اجلاس دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کااجلاس سہ پہرتین بجے ہوگا۔ دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم منظوری کے لیے پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈا پر آئینی ترمیم موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اتفاق ہونے کی صورت میں آئینی ترمیم سپلیمنٹری ایجنڈا کے طور پر لائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے لئے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کروائی جائے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، جنرل سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں بے قاعدگیوں بارے توجہ دلاو نوٹس شامل ہے۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی بارے توجہ دلاو نوٹس بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں