(24 نیوز)ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ تین شدید زخمی ہیں.
ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 7 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں سےچار افراد کی لاشیں اور تین زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
جبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ارسہ نامی خاتون تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔