کراچی کا آئندہ 4 روز تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Oct 19, 2024 | 09:03:AM

(24 نیوز) کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم بدستور گرم ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،محکمہ مو سمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں :بدہضمی کے شکار بھارتی شہری کی آنت سے زندہ کاکروچ برآمد

گزشتہ روز بھی شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہیں،آج اور کل ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔

پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں