100 برس قبل دفن کیے گئے کیپسول سے نادر باقیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا کے نیشنل ورلڈ وار ون میوزیم اینڈ میموریل نے 100 سال پرانا ایک کیپسول کھولا ہے جس میں اخبارات سمیت اس وقت کے امریکی صدر کیلون کولِج کا ایک خط موجود ہے۔
یہ ٹائم کیپسول میوزیم کے لبرٹی میموریل ٹاور میں 1924 میں دفن کیا گیا تھا اور ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ اس برتن کو 100 برس بعد کھولا جائے۔
میوزیم نے یہ ٹائم کیپسول بنائی گئی یادگار سے اس موسمِ گرما کے دوران نکالا۔
آفیشل کا کہنا تھا کہ اس برتن کو نکالنے کے عمل میں دشواری اس لیے بھی پیش آئی کہ اس میں ایک نائٹریٹ کی فلم بھی تھی جو آتشگیر مواد کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹائم کیپسول کے اندر موجود اشیاء کی بدھ کے روز ایک تقریب میں رُونمائی کی گئی۔ ان اشیاء میں امریکا کے آئین کا ایک نسخہ، اخبارات، انجیل مقدس کا ایک نسخہ اور اپریل 1917 میں امریکا کا جنگ سے نکلنے کا ڈیکلیریشن شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گاڑی مالکان ہوشیار۔۔۔خبرداربڑی پابندی لگ گئی
اس ڈبے میں کچھ خطوط بھی ہیں جن میں ایک امریکی صدر کیلون کولِک کا بھی ہے۔