اسرائیل کی بربریت جاری ، پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 33 فلسطینی شہید

 حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ،85 سے زائد زخمی ،  خواتین اور بچے بھی شامل 

Oct 19, 2024 | 10:18:AM
  اسرائیل کی بربریت جاری ، پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 33 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جبالیہ میں رہائشی عمارتوں پر وحشیانہ بمباری اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید، 85 زخمی ہوگئے درندہ صفت اسرائیلی فوج کی زخمیوں کو اٹھانے کیلئے آنے والوں پر بھی بمباری جبالیہ کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئے، لوگ پریشان ، رقت آمیز مناظر اسرائیلی بمباری میں اب تک 42 ہزار 500 فلسطینی شہید، 99 ہزار 546 زخمی ہوچکے.

 دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں  نے انڈونیشین ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غزہ پر 7 اکتوبر2023 سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔