ٹرولنگ سے  کیسے نمٹتی ہوں؟اداکارہ ملائیکا اروڑانے بتادیا

جب بھی تنقید ہوتی ہے تو اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں

Oct 19, 2024 | 10:39:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا نے اعتراف کیا ہے کہ اُن کے تعلقات ٹرولنگ سے متاثر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ہی اس سے نمٹنے کاطریقہ بھی سیکھ لیاہے۔

اداکارہ و ڈانسر 1997ء سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، ان کی ذاتی زندگی اور ان کے تعلقات اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں، بعض اوقات ان کی زندگی پر ہونے والی تنقید گہرا اثر رکھتی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ملائیکا اروڑا نے بتایا کہ میں نے اس نوعیت کے اقدامات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، خود کو مضبوط بنایا جائے، خود کو کنٹرول میں رکھا جائے، کسی کو بھی اپنے آپ کو نیچے گرانے کی اجازت نہ دی جائے یہی چیزیں میرے لیے بہترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ٹرولنگ یا تنقید ہوتی ہے تو وہ اس دوران اپنی زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور خود سے متعلق جاری منفی باتوں سے دور رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ زبیدہ خانم:ان کے گائے ہوئے بیشتر نغمے سُپرہٹ ہوئے

 ملائیکا اروڑا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ اور تنقید زندگی کا حصہ ہے،اسی لیے وہ تعلقات سے متعلق خبروں،تنقید اور ٹرولنگ کے شور سے خود کو دور رکھتی ہیں۔

ملائیکا اروڑا کی ارباز خان کے ساتھ 2017 ء میں شادی شدہ زندگی کا اختتام ہوا تھا جس کے بعدوہ اداکار ارجن کپورکے ساتھ دوستی کے رشتے میں بندھی ہوئی ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنابھی کرنا پڑتا ہے۔

 

 

مزیدخبریں