سولر پینل کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ، صنعتی ماہرین نے خبردار کر دیا
درآمدی حجم میں کمی کے باعث قیمتیں یا تو مستحکم ہو سکتی ہیں یا آنے والے مہینوں میں بڑھ سکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے ایک طویل عرصے کے بعد مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی حجم میں کمی کے باعث قیمتیں یا تو مستحکم ہو سکتی ہیں یا آنے والے مہینوں میں بڑھ سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں سولر ماڈیول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی سے درآمدات میں اضافہ ہواکیونکہ خریدار قابل تجدید توانائی کی طرف مائل ہوا۔
ستمبر 2024 میں پاکستان کی سولر پینل کی درآمدات 1,010MW تک گر گئیں، جو کہ اپریل میں ریکارڈ کی گئی 2,762MW کی درآمدات سے 63 فیصد کم ہے۔ تاحال گراوٹ جاری ہے، اگست میں درآمدات 1,121 میگاواٹ ہیں، جو مسلسل نیچے کی طرف ہے۔
مزید پڑھیں:بینکوں کو 4093 ارب روپے فراہم کر دیئے، سٹیٹ بینک
درآمدات میں زبردست کمی کی بڑی وجہ شپمنٹ میں تاخیر اور دیگر لاجسٹک چیلنجز ہیں۔ جس میں سولر پینلز کا موجودہ ذخیرہ بنیادی طور پر پچھلے مہینوں سے بچا ہوا ہے۔
اگرچہ فوری طور پر قیمتوں میں اضافے کی توقع نہیں ہے، سپلائی چین کے مسائل انوینٹری کی سطح کے سکڑنے کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافے کے امکان کا اشارہ دیتے ہیں۔
صنعت کے ماہرین کے مطابق قیمتیں اپنی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب مستحکم ہو چکی ہیں۔ قیمتوں میں مزید کمی کا امکان نظر نہیں آتا۔ وہ صارفین جو قیمتوں میں اضافی کمی کا انتظار کر رہے ہیں، انوینٹری کے ختم ہونے کے نتیجے میں مستقبل کی خریداریوں کو زیادہ مہنگی یا تاخیر کا شکار بنا سکتے ہیں۔