(ویب ڈیسک) آخری چٹان،جانگلوس اورآنگن ٹیڑھاجیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے وراسٹائل اداکارسلیم ناصرکوبچھڑے 35برس بیت گئے۔
15 نومبر1944ء کوپیداہونے والے سلیم ناصرٹیلی وژن پرشہرت کے جھنڈے گاڑنےسے پہلے شوبز کے دوجریدوں سے وابستہ رہے،کچھ عرصہ سرکاری ملازمت بھی کی، تاہم فن کی خاطراسے خیرباد کہہ دیاتھا۔
سلیم ناصرنےکئی ڈراموں میں اداکاری کی ،مگر ڈرامہ سیریل "آنگن ٹیڑھا "نےان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایاجس میں انہوں نے گھریلو ملازم اکبر کا کردارادا کیا تھا۔
سلیم ناصر نےڈرامہ سفید سایہ،جھوک سیال،زنجیریں،جزیرہ،دستک،ان کہی، آخری چٹان،جانگلوس،بندش اورنشانِ حیدر(کیپٹن سرور شہید)میں بھی اداکاری کی تھی، آخری چٹان میں انہوں نے سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کا کردارکیاتھاجوآج بھی لوگوں کے ذہنوں پرنقش ہے،ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ 10 فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں ایک پنجابی فلم بھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرولنگ سے کیسے نمٹتی ہوں؟اداکارہ ملائیکا اروڑانے بتادیا
سلیم ناصر19 اکتوبر 1989ء کودل کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے تھے،انہیں انتقال کے ایک سال بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سےنوازاگیاتھا۔