(عامرشہزادست) ڈی آئی خان میں ٹانک ہتھالہ روڈ پرسیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کانوائے پرآئی ای ڈی دھماکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے فارم ہاؤس امین فارمز کے قریب ہوا،دھماکے سے 2 ایف سی اہلکار زخمی جبکہ 1 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا،پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔