پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلاء کیلئے بار رومز، ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم

Oct 19, 2024 | 11:58:AM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی 3 تحصیلوں میں خواتین وکلاء کے لئے بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔

خواتین وکلاء نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیڈیز بار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی یہے، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خواتین وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں