پنجاب حکومت کی بے رحم پالیسی ، سینکڑوں پولیس ملازمین کے چولہے ٹھنڈے
دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا،عملدرآمد کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت کی بے رحم پالیسی سے سینکڑوں پولیس ملازمین کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔حکومت کے احکامات کے بعد عملدرآمد کیلئے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کےمطابق 24جولائی سے پنجاب بھر میں فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جبکہ آئی جی آفس نے تمام ضلعی ویونٹس افسران کو 24جولائی کے بھرتی کئے گئے ملازمین کے احکامات منسوخ کرکے رپورٹ بھجوانے کاحکم دےدیا ہے ۔
مراسلے میں کہا گہا ہے کہ 24جولائی کے بعد بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات پرفارمہ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ برانچ کو بھجوائی جائیں۔منسوخ کئے گئے احکامات کی جانچ پڑتال کےلئے نام اور ولدیت تاریخ بھرتی پرفارمہ کےمطابق بھجوائے جائیں۔
پولیس حکام کے مطابق ہر سال سینکڑوں ملازمین کی وفات کے بعد ان کے بچوں کونوکری دی جاتی تھی۔آئندہ حکومتی پالیسی کومدنظر رکھتے ہوئے فیملی کلیم پربھرتیاں نہیں ہوسکیں گی۔