کئی گھرانے بڑوں کو سلام نہ کرنے کوبرانہیں سمجھتے،صبافیصل
ہمارے خاندان میں کوئی بچہ بے دھیانی میں سلام کرنا بھول جائے تومجھے بہت برا لگتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے تعلیم یافتہ خاندانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کئی گھرانوں میں بزرگوں کو سلام کرنے کی عادت نہیں پائی جاتی اور وہ سلام نہ کرنے کو برا بھی نہیں سمجھتے۔
صبا فصیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
سینیئر اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں وہاں سلام کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، میری بڑی بہن کو تو سلام نہ کرنا بہت ناگوار گزرتا ہے، دراصل ہمارے خاندان میں ماشاء اللّٰہ کافی سارے بچے ہیں تو جب سب اکٹھے ہوں اور کوئی ایک بچہ بھی اُنہیں بے دھیانی میں کبھی سلام کرنا بھول جائے تو اُنہیں بہت برا لگتا ہے، وہ اس بات کو بھولیں گی نہیں اور اگلی ملاقات کے دوران اس بچے کو کہیں گی کہ آپ نے پچھلی بار مجھے سلام نہیں کیا تھا۔
صبا فیصل نے تعلیم یافتہ خاندانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے پڑھے لکھے گھرانے بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں لیکن ان کے گھروں میں بزرگوں کو سلام کرنے کی روایت نہیں ہے،مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ تعلیم یافتہ گھرانوں میں جہاں تعلیم کا بہت شور ہوتا ہے وہاں بزرگوں کو سلام کرنے کی بنیادی عادت نہیں پائی جاتی اور وہ سلام نہ کرنے کو برا بھی نہیں سمجھتے۔