حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے میں کسی قسم کی اطلاعات کی کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا
سعودی ٹی وی چینل الہدات کے مطابق حزب اللہ نے لبنان سے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ روز حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کی تصدیق ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے