اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع
توسیع دوروزکے لیے کی گئی، اطلاق سیاسی سمیت تمام قیدیوں پر ہوگا,ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے،یہ توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے،جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی جس میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اب دو روز سے زائدکی بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔