تحریک انصاف کے5رہنماؤں کوبانی چیئرمین سےملاقات کی اجازت

Oct 19, 2024 | 13:16:PM

 (24 نیوز)تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سےبیرسٹر گوہر،علی ظفر،اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ ،صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کریں گے.

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،ذرائع کےمطابق  بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں پانچ رکنی وفد آئینی ترمیم پر منظوری لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ہر 9 میں سے 1 خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، آصف علی زرداری

دوسری جانب آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تا حال نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں