(ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے گوگل پاس ورڈ مینجر کیلئے ایک ایسی اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہی ہے جس سے صارفین اپنے بہت سی ڈیوائسز کو پاس کیز سے جوڑ سکیں گے۔
اب تک لوگ صارفین اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینجر میں پاس کیز محفوظ کرسکتے تھے، لہٰذا مختلف ڈیوائس میں اس کا استعمال محدود تھا۔
دوسری آلات پر پاس کیز کا استعمال کرنا ممکن تھا لیکن اس کے لئے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا تھا۔
یہ اپ ڈیٹ ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈرائیڈ پر گوگل پاس ورڈ مینجر کے ذریعے پاس کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
کروم او ایس کے لیے اس کا فی الحال بیٹا ٹیسٹ جاری ہے، گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی او ایس سپورٹ ’جلد ہی آ رہی ہے‘۔ ایک بار محفوظ ہونے کے بعد، پاس کی خود بخود گوگل پاس ورڈ مینجر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، لہٰذا کسی کیلئے اندر جانا اور معلومات چوری کرنا بہت مشکل ہوگا۔ واضح رہے پاس کی، پاس ورڈ سے قدرے مختلف ہے۔
پاس کی ایک ڈیجیٹل کریڈینشیل ہے جو صارفین کو پاس ورڈ استعمال کیے بغیر اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی اجازت دیتی ہے۔