سموگ کی روک تھام ،لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں

آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے

Oct 19, 2024 | 13:59:PM
سموگ کی روک تھام ،لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔

مصنوعی بارش کیلئے محکمۂ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا رکیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگراں حکومت کے دور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔