بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک,5گرفتار
دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد ، گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق 18 اکتوبرکو سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔ گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردسکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عزم ہیں۔