پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا

Oct 19, 2024 | 14:24:PM
پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا ، جہاں لڑکی فرح رزاق نے عدالت میں شوہر وقاص کے حق میں بیان دے دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد عاطف کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، لڑکے وقاص کی درخواست ضمانت مون کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ 

دوران سماعت لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا مرضی کے ساتھ وقاص سے شادی کی، میرے والد نے وقاص کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : کراچی کا آئندہ 4 روز تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا