کمانڈر بلوچستان کور کی باکسر محمد وسیم کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا

Oct 19, 2024 | 14:54:PM
کمانڈر بلوچستان کور کی باکسر محمد وسیم کی ملاقات، کارکردگی کو سراہا
کیپشن: کمانڈر بلوچستان کور محمد وسیم سے ملاقات کے موقع پر انعام کیش پرائز دے رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) کمانڈر بلوچستان کور کی آج بین الاقوامی سوپر فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم سے ملاقات ہوئی ہے۔

  کمانڈر بلوچستان کور نےمحمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے، محمد وسیم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو بطور انعام کیش پرائز بھی دیا۔

محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے پاک فوج کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔