مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےکوچ مقرر

Oct 19, 2024 | 14:58:PM

(24 نیوز)پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ٹیم کوجوائن کیا  ہے جہاں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔

 اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز منیجر کا کہنا ہے کہ  مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

 رواں برس اگست کے دوران  بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے سپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں