کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، سکولز اور دفاتر بند

Oct 19, 2024 | 15:06:PM
کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، سکولز اور دفاتر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیوبا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث پورے ملک کی بجلی بند ہو گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاور پلانٹ فیل ہونے سے ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی،بجلی معطل ہونے کے باعث سکولز اور دفاتر میں چھٹی کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز کیوبا کے وزیر اعظم نے ملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام پبلک سیکٹرز کو بجلی کی فراہمی روک دی تھی۔