تحریک انصاف کا احتجاج کیوں ناکام ہوا ، اہم وجہ سامنے آگئی

 لاہورکی تنظیم احتجاج کی کال دے کر غائب، صدربھی نہیں نکلتے،تحفظات اعلیٰ قیادت کوپہنچادئیےگئے 

Oct 19, 2024 | 15:40:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی لاہور تنظیم سے نالاں ہیں ،مقامی رہنما لاہور تنظیم کے میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کیلئے نہ نکلے اس ضمن میں لاہور اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اعلیٰ قیادت تک اپنے  تحفظات پہنچا دیئے ہیں کہ لاہور کی تنظیم احتجاج کی کال دے کر غائب ہو جاتی ہے۔

 پی ٹی آئی لاہور کے صدر خود احتجاج کیلئے نہیں نکلتےاور تنظیم کے دیگر عہدیدار گھروں میں ہی رہتے ہیں ۔پی ٹی آئی لاہور کی ٹاؤنز تنظیمیں بھی سوشل میڈیا بیانات تک محدود ہیں ۔

لاہور تنظیم اور ٹاؤن باڈیز کے میدان میں نہ نکلنے کی وجہ سے احتجاج ناکام ہوا،ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی نے مرکزی قیادت کو لاہور تنظیم پر عدم اعتماد بارے پہلے بھی آگاہ کیا تھا،لاہور کے مقامی رہنماؤں نے شیخ امتیاز محمود کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں