بیٹے سلمان خان نے ہرن تو کیا کبھی کاکروچ تک نہیں مارا،سلیم خان

کوئی کیڑا بھی میرے پیروں کے نیچے آکر زخمی نہ  ہوجائے،میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں

Oct 19, 2024 | 15:54:PM
بیٹے سلمان خان نے ہرن تو کیا کبھی کاکروچ تک نہیں مارا،سلیم خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا  ہے کہ میرے بیٹے سلمان خان نے ہرن تو کیا کبھی کاکروچ تک نہیں ماراکیونکہ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ 

میڈیا سے بات چیت کے دوران سلیم خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کے معافی مانگنے کے مطالبے کا جواب  دیتے ہوئے کہاکہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ زمین کو دیکھ کر چلتے ہیں، آپ بہت مہذب اورشریف آدمی ہیں، میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ شریف اور مہذب ہونے کی بات نہیں ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کوئی کیڑا بھی میرے پیروں کے نیچے آکر زخمی نہ  ہوجائے میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں۔

یاد رہے چنکارا کیس کو لے کر لارنس بشنوئی نے سلمان خان سے جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔