(24نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو وائرس کو ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل پائیدار پلان طلب کر لیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اُنہوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جامع اور مؤثر ویکسینیشن مہم کے آغاز کا حکم دیا،انہوں نے اس موقع پر ویکسینیشن مہم کے دوران مسنگ چلڈرن کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے اور میں ویکسینیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں،عوام کے بھرپور تعاون کے ذریعے ہی پولیو وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں پنجاب میں موبائل اورمائیگرنٹ پاپولیشن کی ٹریکنگ اور رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔