عمران خان،علی امین گنڈا پور لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری

Oct 19, 2024 | 16:23:PM

(24نیوز)  سیا سی کشمکش میں پی ٹی آئی  کےلئے ریلیف کی خبر آگئی۔ بانی  پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا گیا ۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں