اتفاق رائے نہ ہوا پھر بھی ترمیم پیش کی جائے گی:  خواجہ آصف

Oct 19, 2024 | 16:50:PM
اتفاق رائے نہ ہوا پھر بھی ترمیم پیش کی جائے گی:  خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا پھر بھی ترمیم پیش کی جائے گی،کوشش ہے آج ہی ترمیم پیش ہو جائے،اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے تگ ودو کرنی پڑتی ہے،اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ہم ووٹنگ کریں گے۔

 پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت مانگی تاکہ وہ اس آئینی ترمیم کو سپورٹ کر سکیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج ان کے لیڈر سے ملاقات کرائی گئی۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا ہمارے نمبر پورے ہیں،ایک متفقہ مسودہ تیار ہواہے، روزانہ کی بنیاد پر ترمیم نہیں کی جاتی ،ہماری بنیادی طور پر کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ ترمیم کو سپورٹ کرے،نمبرز ہمارے پورے ہیں، ہم چاہیں گے اتفاق رائے قائم ہو،متفقہ مسودہ تیار ہوا،ترمیم کا بڑا مقصد پارلیمان کی بالادستی کو قائم کرنا ہے،دو تین سال میں ایسے فیصلے سامنے آئے جو پارلیمنٹ کی بالادستی پر سوالیہ نشان بناتے ہیں،تمام جماعتیں جو اسمبلی میں ہیں سب کا اتفاق ہے۔ 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی پر کوئی بھی سمجھوتہ کرنا نہیں چاہتا،ایک کنسینسز بلٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عدلیہ کا جو ڈیفائنڈ رول ہے اس میں رہ کر کام کرے،خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے لوگ اغواء ہوئے،بتایا جائے کون اغواء ہوئے،جعلی بیانیہ بنانے والی جماعت کہانیاں گھڑ رہی ہے،انہوں نے یہ سارے جھوٹے بیانیے بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے،سب اپنے گھروں میں موجود ہیں،سب لوگ ٹیلی فون پر بھی موجود ہیں گھر میں بھی موجود ہیں،ان کو نظر آرہا ہے ترمیم پاس ہو جائے گی،یہ آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی تو ان کی پناہ گاہیں ختم ہو جائیں گی۔

 خواضہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کا احترام کرتا ہوں، ان کے بارے میں کمنٹ کرنے سے گریز کروں گا،اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے تگ ودو کرنی پڑتی ہے،اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ہم ووٹنگ کریں گے، ووٹنگ ہی آپشن ہے،ہم بلیک میل نہیں ہورہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان،علی امین گنڈا پور لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری