نیب نے جرمانہ معافی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا 

Oct 19, 2024 | 17:52:PM
نیب نے جرمانہ معافی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)نیب نے 2 لاکھ روپے جرمانہ معافی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس میں انکوائری ریکارڈ نہ جرمانہ کیا گیا تھا جس کی معافی کیلئے نیب نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ،استدعا میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 21 اگست کا 2 لاکھ جرمانے کا حکم واپس لیا جائے،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست منظور کی جائے،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا،لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درخواست جائزہ نہیں لیا،نیب کورٹ نے پرویز الہی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب لاہور نے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا تھا۔