بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہو سکی، مولانا سے مزید مشاورت جاری رکھیں،بیرسٹر گوہر

Oct 19, 2024 | 17:55:PM
بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہو سکی، مولانا سے مزید مشاورت جاری رکھیں،بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قوم کی عزت و خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے سو سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔ ہماری مشاورت بانی پی ٹی آئی سے مکمل نہیں ہو سکی،جتنی بھی مشاورت ہوئی اتنا کہا کہ ہم مولانا سے مشاورت جاری رکھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 45منٹ ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں اسد قیصر، حامدرضا شامل تھے،ہم نے بانی پی ٹی آئی سے مولانا کے ساتھ بات چیت کا ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی نے مولانا کیساتھ ہماری بات چیت کو مثبت انداز میں لیا، بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی تعریف کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ جیل اور جیل سیل کی حالت بتائی،آئینی ترامیم کے حوالے سے ان کے علم میں کچھ نہیں تھا،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دو ہفتوں سے میڈیا سے کٹے ہوئے نہیں انہیں باہر کا کچھ پتہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی کی سہولت نہیں، ایکسرسائز نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ان کے پاس دو ہفتوں سے ٹی وی اور اخبار کی سہولت نہیں،بانی پی ٹی آئی ہائی سپرٹ اور صحت مند ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حقوق کا خیال رکھا جائے،مذمت کرتے ہیں جس طرح سے بانی پی ٹی آئی کو رکھا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری مشاورت بانی پی ٹی آئی سے مکمل نہیں ہو سکی،جتنی بھی مشاورت ہوئی اتنا کہا کہ ہم مولانا سے مشاورت جاری رکھیں،خان صاحب نے چار نام دئیے کہ ان کو مزید مشاورت کے لیے بھیجا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ عمرایوب، شبلی فراز، احمد بچھر اور علی امین مزید مشاورت کیلئے آئیں،ہم کوشش کریں گے سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں،مولانا کو ہم نے کہاکہ جب تک خان صاحب کی واضح ہدایت نہیں آتی ووٹ کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے،آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے گفتگو جاری رکھیں گے،

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت مکمل نہیں ہوئی، پولیس نے کہاکہ وقت ختم ہو گیا،ابھی ہماری 45منٹ کی ملاقات ہوئی کہ پولیس نے کہاکہ ٹائم ختم ہو گیا،ہمارے دو سینیٹر ان کے پاس ہے، ہم ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،اس کی مذمت کرتے ہیں یہ طریقہ غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے،اس طریقے کی قانون سازی لوگوں کو قبول نہیں ہوتی،کبھی بھی 2تہائی اکثریت نہیں ہوتی لیکن حکومت کوشش کرتی ہے،بانی پی ٹی آئی پارلیمان میں لیڈر آف اپوزیشن کا بھی نکتہ نظر چاہتے ہیں،جب بھی ترمیم کرنی ہے نمبرپورے ہونے چاہئے،بانی پی ٹی آئی کی سپورٹ علی امین کو حاصل ہے،بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر معائنہ کیلئے آیا تھا۔