وزیر اعلیٰ پنجاب کا گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول 

ساڑھے 9 ہزار گرین ٹریکٹرز کیلئے 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول 

Oct 19, 2024 | 18:14:PM

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت  نے کسان پروگرام کے تحت 9 ہزار 500   گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن اس کیلئے 15 لاکھ  سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین ٹریکٹر سکیم میں کوالیفائی کرنے والے  9لاکھ کسانوں کی فہرست ارسال کردی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 اکتوبر کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے کسانوں کی فہرست  آویزاں کردی جائیں گی،کسانوں کی درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیاگیا ،درخواست دہندہ کسانوں کی اراضی کی تصدیق متعلقہ پٹوار سرکل سے کرائی گئی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جلد از جلد گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں