’آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ‘،عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے

Oct 19, 2024 | 18:27:PM
’آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ‘،عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )بانی چئیرمین  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

جیل ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی وفد کو عمران خان نے کھری کھری سنا دیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آ سکوں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی ملاقات ادھوری رہی۔