پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہو گئی،پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔
پی ٹی آئی وفد میڈیا سے گفتگو کئے بغیرواپس روانہ ہو گیا،وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، حامد رضا، علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے،صحافی کے سوال ’’مسودہ فائنل ہو گیا؟‘‘کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے جواب دیا انشااللہ!دیکھتے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جے یو آئی نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا، ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہمارے مسودے سے کوئی اعتراض نہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچا جہاں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت ہوئی۔
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کا اجلاس ایک بار پھر موخر، وجہ بھی سامنے آ گئی