(روزینہ علی )گرمی گڈ بائے بولنے کو ہے جبکہ سردی نے دستک دینا شروع کر دی ہے ، دن میں سورج نے آنکھیں دیکھانا کم کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ دن میں موسم معتدل اور رات میں ہلکی سردی محصوص ہو رہی ہے لیکن ایسے میں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے یعنی اتوار کے روز سورج کی بھی چھٹی ہو گی ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے البتہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے البتہ مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،بلوچستان کا موسم بھی پنجاب سے زیادہ مختلف نہیں ہو گا،صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بونداباندی ہوسکتی ہے،کشمیر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت 42، شہید بینظیر آباد 41، چھور، میرپور خاص، حیدرآباد، مٹھی اور سکرنڈ 40 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ ٹاپ پر رہے ۔