(24 نیوز )ایمرجنگ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اے ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے مقابلے میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی ۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے،بھارتی کپتان تلک ورما 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ ابھیشیک شرما نے 35 رنز کی اننگ کھیلی۔شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 2 جبکہ محمد عمران اور زمان خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔