(24نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آ جائیں گے تو سب کی عزت بچ جائے گی ورنہ ترمیم تو ہو جائے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی،کوئی ہو یا نہ ہو 26ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ ابھی رات میں بہت ٹائم ہے،جنہوں نے رونا دھونا ابھی سے شروع کر دیا ہے اب کوئی وضاحت نہیں آئے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ سمجھتے ہو اٹھایا ہے جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو ،پیسہ دیا ہے سمجھتے رہو اب کوئی وضاحت نہیں ہو گی،کسی الزام کی اب وضاحت نہیں دی جائے گی،بکاؤ مال کی شکلیں آج سب کے سامنے ہیں۔
صحافی کے سوال ’ آپ نے آرٹیکل 8 کو نہیں چھیڑا تو ہومیوپیتھک ترمیم پر واویلا کیوں ‘کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ ہم یوں چھیڑیں یا یوں چھیڑیں۔۔۔چھیڑیں گے سب کچھ۔
ان کاکہناتھا کہ کیوں گئے کے پی ہاؤس ،پی ٹی آئی کا بکاو ٔمال بے نقاب ہوا ،عمران خان کو مصیبتوں میں ڈالنے والے یہی لوگ ہیں،عمران خان کو جیل میں ڈال کر خود مزے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے ان کا جینا دوبھر کریں، فیصل واوڈا نے کہا کہ فارم 47 کا ڈھنڈورا پیٹنے والے انہی کے ساتھ بیٹھے اور انہی کہ سہولت کاری سے جیل میں ملنے گئے ،پی ٹی آئی کی اس لیڈرشپ نے اس حکومت کو قانونی قرار دے دیا۔