بلاول بھٹو دوبارہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

Oct 19, 2024 | 21:11:PM

(24نیوز) آئینی ترمیم نے حکومت، اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی رہنماوں کے دوڑیں لگوائی ہوئی ہیں اور اس دوران مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاسی توجہ کا گھڑ بن چکا ہے،دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کی طرف دیکھتے ہیں، اپوزیشن کی ملاقات ختم ہوتی ہے تو حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ جاتا ہے اور حکومتی وفد چلا جائے تو پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کی سیاسی نبض کا معائنہ کرنے کیلئے دوبارہ ان کے گھر پہنچ جاتا ہے اور یہ سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز مشاورت کیلئے آخری ملاقات کرنے والے بلاول بھٹو آج پھر سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ہیں ،بلاول بھٹو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے ملاقات کیلئے دوبارہ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، پی پی رہنما نوید قمر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کے رہائش گاہ پہنچ گئے،آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آخری بات چیت ہوگی اور اس مین مولانا فضل الرحمان کو ترمیم پیش کرنے کی دعوت دیں گے۔

 خیال رہے کہ حکومتی اتحادی جماعتیں آئینی ترامیم کیلئے مولانا کو راضی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس کی ذمہ داری بلاول بھٹو کے سپرد کی گئی ہے  اور وہ اس معاملے میں کافی متحرک بھی ہیں آج اسی معاملے میں ان کی تقریر  کافی اہمیت کے حامل ہے انہوں نے دو ٹوک انداز میں پیغام دیا تھا کہ آئینی ترمیم ہر صورت ہو گی اگر اپوزیشن نے راستے بند کیے تو ہمیں دوسرا طریقہ اپنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے 8ججوں کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر ڈپٹی رجسٹرار سے وضاحت مانگ لی

مزیدخبریں