(24نیوز)وفاقی وزیر احد چیمہ نے آئینی ترمیم سے متعلق صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی کے سوال ’آپ کو کیا لگتا ہے آج حکومت ترمیم پاس کروا لے گی‘کے جواب میں وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہاکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ آپ لوگوں کا انتظار ختم ہو،ایک اور سوال ’کابینہ کس وقت آ رہی ہے؟کے جواب میں احد چیمہ نے کہاکہ کابینہ سے متعلق کچھ دیر میں پتہ چل جائے گا۔
ایک اور سوال ’کیا نوازشریف اور حمزہ شہباز آ چکے ہیں؟‘کے جواب میں احد چیمہ نے کہاکہ مجھے اس حوالے سے معلو م نہیں ہے۔ایک اور سوال’کیا وزیراعظم تیار ہیں؟‘کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ جی بالکل وزیراعظم مکمل تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم، سینیٹر فیصل واوڈا نے بڑا بیان دیدیا